تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بنے گا، عمران خان


پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کینسرکا مرض بڑھ رہا ہے، تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بنے گا۔

پشاور میں شوکت خانم افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسر اسپتال بنانے نکلا  تو لوگوں نے مخالفت کی لیکن اب نتائج سب کے سامنے ہیں، کینسر کے علاج  پر بیرون ملک  شوکت خانم سے دس گنا زیادہ لاگت آتی  ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہورکا شوکت خانم اسپتال 70 کروڑ میں بنا، ہرسال اسپتال کا خسارہ چھ ارب روپے ہے لیکن قوم کا کمال ہے کہ ہرسال اتنا فنڈز دیتی ہے کہ سب کام ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا معیار گرتا جا رہا ہے جبکہ شوکت خانم میں 75 فیصد غریب افراد کا ورلڈ  کلاس علاج ہوتا ہے، 24 سال میں 33 ارب روپے غریبوں کے علاج پر خرچ کیے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی وی آئی پی کا علاج بیرون ملک نہیں ہوگا، میرا اور میرے والد کا علاج بھی شوکت خانم میں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں