قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

امپورٹڈ اشیا پرپابندی لگائی، اسمگلنگ نہیں روکی،قرضوں کے چنگل سے نکلنا ہو گا: راجہ ریاض

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری، لاہور ہائی کورٹ میں استدعا کی گئی  ہے کہ اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے۔

تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے، درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا ، عدالت نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ آفس پٹیشن کی کاپی اور تمام دستاویزات اسپیکر کو بھجوائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے،  راجہ ریاض کیخلاف درخواست پر قانون اور اسمبلی رولز کے تحت 30 دن میں فیصلہ کریں، اسپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں