امریکہ: فائر فائٹر کےاپنے ہی گھر میں آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک


امریکی ریاست پنسلوینیا میں  فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے فائٹر فائٹر کو  جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ ان کے گھر میں لگی ہے۔

فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر،  سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔

 بی بی سی کے مطابق واقعہ نیسکوپیک نامی علاقے میں رات گئے پیش آیا۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔

ہیرولڈ بیکر علاقے میں فائر فائیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جب انہیں واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فوراً گھر پہنچے جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔

انہوں نے بتایا جب ٹیلی فون پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تو پتہ قریب واقع دوسرے گھر کا لکھوایا گیا۔ تاہم جیسے جیسے ان کی فائربریگیڈ کی گاڑی قریب ہوتی گئی انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ان کا ہی گھر ہے۔

موقع پر پہنچنے کے بعد  انہوں نے شعلوں میں گھر گھر کے  اندر جانے کی بہت کوشش کی تاہم دروازے اندر سے بند تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ہم کوششوں کے باوجود انہیں نہیں بچا سکے۔

آگ لگنے کی وجہ  جاننے کے لیے فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلقمات کے مطابق آگ سب سے پہلے گھر کے پورچ میں لگی جس نے پورے گھر کو گھیر لیا۔


متعلقہ خبریں