عمران خان اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے،شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  عمران خان اور پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں  سیاسی بےامنی  مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

واضح رہے کہپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ اس لیے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں