پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کا انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی اور درخواست میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے اور عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کر کے نوٹس جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنی خاموشی توڑیں، عمران خان

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود شیڈول جاری کر دیا۔ اس لیے الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں