کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر شریف طاہر فائنل میں پہنچ گئے


 کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر اپنے حریف کو چت کر کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ علی اسد نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کامن ویلتھ گیمز فری اسٹائل ریسلنگ 74 کلو گرام مقابلے میں محمد شریف طاہر نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 0-11 سے شکست دی۔ قومی ریسلر محمد شریف طاہر نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر نے 74 کلو کیٹگری کے کواٹر فائنل میں کینیڈا کے ریسلر کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی۔

شریف طاہر نے ٹونگا کے ریسلر کو زیر کر کے کواٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔۔ انہوں نے ٹونگا کے ریسلر کو 0-11 سے شکست دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں ٹونگا کے ریسلر کو شکست دینے کے بعد شریف طاہر کواٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

کامن ویلتھ گیمز کی فری اسٹائل ریسلنگ میں 57 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستانی ریسلر علی اسد کو بھارتی ریسلر نے 4-14 سے شکست دے دی۔

علی اسد نے فری اسٹائل ریسلنگ میں 57 کلو گرام کوارٹر فائنل مقابلے میں نمیبیا کے ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے نمیبیا کے ریسلر کو 0-10 سے شکست دی۔

کامن ویلتھ گیمز کے فری اسٹائل ریسلنگ میں 97 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستانی ریسلر طیب رضا کینیڈین ریسلر سے صفر کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے ہار گئے۔

اس سے قبل طیب رضا نے بہماس کے ریسلر کو صفر کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ طیب رضا نے 2018 کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ریسلر اسد علی نے کامیابی حاصل کر لی۔ اسد علی نے انگلینڈ کے ریسلر کو صفر کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں