ملک احمد خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک احمد خان کے معاون خصوصی مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 14 اگست کو جلسہ کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگی رہنما ملک احمد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گیا۔

اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں