ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو طلب کرلیا


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کو 11 اگست کو طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیم پشاور، لاہور،کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کورڈنیشن کرے گی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کو ایف آئی اے نےطلب کرلیا

ذونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے ااثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔ انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی۔

مانیٹرنگ ٹیمز 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جس کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے۔ باقی ممبران میں خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ شامل ہوں گے۔

اس سے پہلےسابق اسپیکر اسد قیصر کو بھی ایف آئی اے نےطلب کیا ہے۔ اسد قیصر کو پشاور خیبرپختواہ میں 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر سے ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگیں ہیں، جس کے لیے انہیں نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔


متعلقہ خبریں