شہیدوں کوسیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں،خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہیدوں کوسیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، منفی مہم چلانےوالوں کی باقاعدہ سرپرستی کی جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پرقوم افسردہ ہے،فوجی افسران نے امدادی کارروائیوں کےدوران جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں کےخلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی جتنی آج گری ہے، دشمن پاکستان کو کمزورکرنا چاہتا ہے، منفی پراپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قوم پر ایک شخص کومسلط کیا گیا،یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کا اصلی چہرہ دکھا دیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے۔ہمارا معاشرہ ایسا نہیں تھانہ ہماری ایسی سیاسی روایات ہیں، پہلے تنقید ہوتی تھی تو ایک دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کون سا معاشرہ بن گیا، کس نے اس معاشرے کو جنم دیا، اگر اقتدار ان کے پاس ہے تو سب اچھا ہے، رواداری کوفروغ دیناچاہیے،سیاسی کلچرکوتباہ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری دانست میں تمام حدیں پار ہوئی ہیں، کارروائی کا مطالبہ کروں گا تو کہا جائے گا سیاسی انتقام لے رہا ہے، اس کیلئے ادارے موجود ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کیلئے شہید ہونے والے ہمارے محسن ہیں،صدرمملکت نےاگرجنازےمیں شرکت کومناسب نہیں سمجھاتویہ ان کامعاملہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں