برطانیہ کو شدید مالی بحران کا خطرہ


برطانیہ کے مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک شدید مالی بحران کا سامنا کرسکتا ہے جس کی شدت 1990 کی دہائی میں آنے والی مہنگائی جتنی ہوگی۔

بینک آف انگلینڈ کی جانب سے رواں سال برطانیہ میں مہنگائی کی شرح تیرہ فیصد تک رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مہنگائی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔

برطانیہ میں سنگین معاشی صورتحال کے باعث مختلف گھرانوں کی آمدنی مسلسل دو سال تک کم رہے گی ۔ بے روزگاری کی شرح مسلسل تین سال تک تین اعشاریہ سات سے چھ اعشاریہ تین فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں