تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی،اسدعمر کا دعویٰ

پی ٹی آئی اجلاس، مارچ کی سیکیورٹی، روٹ اور میڈیا کے حوالے سے پلان پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بنی گالہ سے گھر جانے کےلے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں افراد نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہو گا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں نے ان کو کہا کہ کیا آپ کا دماغ خراب ہے،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کچھ نہیں۔


متعلقہ خبریں