اسرائیل کا فلسطین پر ایک اور فضائی حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید


غزہ: اسرائیل کے فلسطین پر ایک اور فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دوسرے روز پھر فلسطین پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید بھی ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

فلسطینی حکام کے مطابق فلسطین میں دو دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک 24 افراد شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں