ملک میں کورونا سے مزید 2 اموات


اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 468 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.64 فیصد رہی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں