شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان قائم ہے، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔

صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید اور میجر طلحہ منان شہید کے ورثا سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہی شہدا کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے۔ یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعے پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جبکہ قوم اور شہدا کے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں