الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے۔زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرےہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اںہوں نے اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اورمفاد کے لیے کی ہیں۔ حتیٰ کہ قرضے کے لیےبھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔اگست اہم مہینہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور ہے اورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔


متعلقہ خبریں