رانا صاحب تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رانا صاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔


متعلقہ خبریں