اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے ،وزیرداخلہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیر داخلہ راناثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں۔چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا صاحب تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے۔ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے۔اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا۔جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی


متعلقہ خبریں