سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کی توہین اور تضحیک آمیز مہم خوفناک تھی، وزیراعظم

shahbaz sharif

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے شہدا کی قربانیوں کی توہین اور تضحیک آمیز مہم خوفناک تھی۔

صدر مملکت عارف علوی کی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ٹویٹس کی شدید مذمت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ خود پسند سیاسی بیانیے کا ایسا ہی نتیجہ ہوتا ہے، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کیلئے نفرت انگیز تقاریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ ہم سب نے متحد ہوکر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان سے ہی ہماری پہچان ہے۔

ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان تمام سیاسی جماعتوں کے لیے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، بیرونی سازشیں ہمیں کمزور کرنے کے درپے ہیں جو ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر جنرل سرفراز کی شہادت ایسا نقصان ہیں جو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا، میں نے تمام شہدا کے جنازے دیکھے ہیں،ایک بچے کو دیکھا جسے یہ بھی علم نہیں تھا کہ وہ والد کے جنازے پر ہے، یہ شہدا ریسکیو آپریشن پر تھے، قوم یہ احسان نہیں اتار سکتی۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو  ہماری جانیں پاک فوج پر قربان ہیں، پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہے، پاک فوج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔

سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، دیکھیں جانے یا انجانے میں آپ کسی بیرونی سازش کا حصہ تو نہیں بن رہے ہیں؟


متعلقہ خبریں