میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

لاہور: میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ہے۔

آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔

کراچی والوں کےلیے بری خبر، بجلی 11روپے 37 پیسےفی یونٹ مہنگی

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کا کرایہ 40 روپے ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں