موجودہ معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا، وزیر مال کا وزیر اعلیٰ کو خط

موجودہ معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا، وزیر مال کا وزیر اعلیٰ کو خط

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

سپر ٹیکس معیشت پر بڑا حملہ، صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پنجاب میں وزیرمال کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے نوابزادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو لکھے جانے والے خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے۔

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

انہوں نے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے اپنے خط میں سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے لیے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔

دنیا اب ہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف

واضح رہے کہ نوابزادہ منصور علی خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 271 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔


متعلقہ خبریں