ہوشیار: بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند

ہوشیار: بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے مری جانے والے تین سیاح اغوا کر لیے،10 لاکھ تاوان وصولی کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتطامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کے سلسلے میں کئی روٹس بند ہونے پرمری میں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سیاحت کیلئے ویکسینیٹڈ افراد ہی جائیں، ماسک و سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، این سی او سی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریزکریں۔

متعلقہ خبریں