عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو جھوٹا ثابت کردیا، این آر او مانگ رہے ہیں، نثار کھوڑو

عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو جھوٹا ثابت کردیا، این آر او مانگ رہے ہیں، نثار کھوڑو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، پیغامات بھجوا رہے ہیں کہ کیسز نہ بنائیں پھر انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔

فارن فنڈنگ میں عمران خان کے ہاتھ صاف ہیں، پرویز خٹک

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ اتنا بڑا فارن فنڈنگ کیس ثابت ہونے کے بعد عمران خان نااہلی سے بچ نہیں سکتے، عمران خان کی احتجاج کی کال اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کے بیانیے کی نفی کی، عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو جھوٹا ثابت کردیا، ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے جرم ہے۔

سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیراتی چندہ دینے والے اب اپنے پیسے واپس کرنے کے مطالبے کر رہے ہیں، کروڑوں ڈالرز عارف علوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں آتے رہے ہیں۔

عارف نقوی نے لندن میں گرفتاری کے وقت عمران خان کا فون نمبر دیا، بطور ریفرنس نام بھی لکھوایا، سعید غنی

پی پی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا کہ عمران خان صادق و امین نہ ہونے کے ساتھ قوم کا مجرم بھی ثابت ہوچکا ہے، پنجاب میں عمران خان کا نہیں ق لیگ کا وزیراعلیٰ ہے۔


متعلقہ خبریں