ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل

چیف جسٹس کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے عمران ریاض اور اسد طور کو طلب کرلیا

اسلام آباد: پاک فوج کے ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی پروپگنڈہ مہم کی تحقیقات کے لیے  انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کی توہین اور تضحیک آمیز مہم خوفناک تھی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر کریں گے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم کے ممبران میں ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق انکوائری ٹیم افواج پاکستان سےمتعلق منفی پروپیگنڈہ مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔


متعلقہ خبریں