9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر


ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام ہو گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ بیشتر مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند تھی۔

جلوسوں سے پہلے مجالس میں سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

جلوس کے راستوں میں عزاداروں کیلئے سبیلوں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا، عزاداروں نے نوحہ خوانی کی۔ امام بارگاہ سمیت جلوس کی گزرگاہ کے سارے راستوں کی سیکورٹی کے مکمل انتظامات کیئے گئے ۔

نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

حیدرآباد، شکار پور، ٹنڈوالہ یار اور روہڑی میں نویں محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ جلوسوں میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسلام آباد جلوس، 2200 سکیورٹی اہلکار تعینات، نگرا نی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال

گوجرانوالہ ، گجرات،دینہ،  سیالکوٹ، کامونکی، پنڈی بھٹیاں میں عزاداروں نے روایتی جلوسوں میں حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی یاد میں آنسو بہائے۔

میانوالی میں 9 ویں محرم الحرام کا کشتی بردار قدیمی جلوس امام بارگاہ حسینیاں سے برآمد ہوا۔ جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوگیا۔ گجرات میں سونے کے برتنوں میں دودھ کی سبیل لگائی گئی تھی۔

چنیوٹ، بھکر، ساہیوال، جتوئی، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، تونسہ، شاہ پور میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس برآمد ہوئے۔

شگر ، ڈیرہ اسماعیل خان، اور ہری پور سمیت مخلتف علاقوں میں نویں محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوگئے۔


متعلقہ خبریں