مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں، تعیناتیوں، تنزلیوں کا مہینہ ہے، حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں، جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے، اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں، انہوں نے کہا کہ 12اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

متعلقہ خبریں