پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے متعلق منفی پروپیگنڈا ،6رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم


وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹرکریش منفی پروپیگنڈہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی، جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ  محمد جعفرہوں گے، ٹیم میں آئی ایس آئی اورآئی بی کےافسربھی شامل ہیں، ایف آئی اے کے محمد جعفر، ڈاکٹر وقارالدین سید ، ایاز خان اور عمران حیدر ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعید اور آئی بی کے وقار نثار چودھری بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

انکوائری ٹیم افواج پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگینڈا مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔


متعلقہ خبریں