چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے، شاہ محمود قریشی


رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے ، الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

بے نظیر نے مجھے پنجاب کا صدر بنایا تھا، میں کوئی پیچھے نہیں پڑا ہوا تھا، مجھے ڈھونڈ کر  پی پی نے وزیر خارجہ بنایا گیا، قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو بی بی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہی ہیں، خواتین کی حد تک وہ ضرور کمپین کریں گی،   میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی کمپین کریں گے، موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔

موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر لفظوں کے وار کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کا فلسفہ سب کو اکٹھا کرنا ہے، امام حسین کی شہادت نے ثابت کر دیا جیت حق کی ہوتی ہے، اس دور میں بھی جنگ حق اور باطل کی ہے۔

تحریکِ انصاف کا واضح مؤقف ہے، ہم شہداء کا احترام کرتے ہیں، جنرل سرفراز کو عمران خان ذاتی طور پر جانتے تھے، ہماری پالیسی واضح ہے کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔


متعلقہ خبریں