حکومتی معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، وزیراعظم ثالثی کا کردار ادا کریں، ایم کیو ایم


متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ حکومت کی جانب سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیوایم رابطہ کمٹیی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی معاہدوں پرعملدرآمد نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلے کےمطابق بلدیاتی ایکٹ تیارکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی،3ماہ کے دوران متعدد بار مذاکرات ہوئے مگر سندھ حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، ایم کیو ایم

انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں جو تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم نے وعدے کے مطابق حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا،اسے برقرار رکھنا وفاق اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر موجودہ صورتحال میں فیصلہ کرنے کیلئےکارکنان اور عوام کا دباو بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں