پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ

قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی حسین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے دو ماہ میں ختم ہو جائے گا، روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے متحرک رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مرتضی حسین نے کہا کہ شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، گیارہ سے بارہ ماہ مہنگائی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں سبسڈی کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو ناراض کیا۔ اس کے ساتھ گزشتہ برس بجٹ توسیعی پالیسی کا باعث بنا اور مانیٹری پالیسی سہارا لیا گیا۔


متعلقہ خبریں