یوم عاشور:ملک بھر میں جلوس اور مجالس، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش


دس محرم الحرام کربلا میں حضرت امام حسینؓ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں کا دن  ہے۔  ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے گئے۔ علماء کرام اور زاکرین حضرت امام حسینؓ کی حق و صداقت پر مبنی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُنکے جانثاروں کو پرسہ پیش کیا گیا۔ علم،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد ہوئے جس میں عزاداران حسین زنجیر زنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کی۔

لاہور میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا۔کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

راول پنڈی میں مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔


متعلقہ خبریں