انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن کا ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کارکردگی کودیکھتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق اسکالرشپ سے ارشد ندیم 2024 پیرس اولمپکس تک بیرون ملک ٹریننگ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ آئی او سی اور پی او اے کا شکر گزار ہوں۔ انٹرنیشنل اولپمکس ایسوسی ایشن کی اسکالر شپ سے میری ٹریننگ اور بھی بہتر ہوگی۔

ان کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ  پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت سکوں۔ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے نہ صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ 90میٹرسے زائد فاصلے پر نیزہ پھینک کر ریکارڈ بھی قائم کیا۔


متعلقہ خبریں