شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا جمہوریت میں ایسے شرمناک اقدامات ہو سکتے ہیں؟سیاسی ورکرز کے ساتھ دشمنوں جیسے سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے ہتھکنڈے بیرونی سازش سے آئی حکومت قبول کرنے کے لیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیاگیا

خیال رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو اسلام آباد سے  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے شہباز گل کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرلیاگیا ۔حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں