پنجاب حکومت کا بنی گالہ پولیس بھیجنے کا فیصلہ

ایف آئی اے، مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج

پنجاب حکومت نے بنی گالہ پولیس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی طرف نقل و حرکت کا سناہے، اس کے تحفظ کے لیے پنجاب پولیس  کو بھیج رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائے گا، ان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورحکومت سےگزرکر جانا ہو گا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، وہ پاکستان کی آواز ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں