قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے روانہ

پاکستان ویمن ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہو گی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوگئی ہے۔

ہفتہ کے روز قومی ویمن کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں لاہور کے ہوائی اڈے سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوئی جہاں وہ ایشیاء سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین ٹیموں کے مقابل آئیں گی۔

ویمن ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ویمن ایشیاء کپ میں قومی ٹیم نو جون کو روایتی حریف بھارت کی ناریوں پر مشتمل ٹیم سے ٹکرائے گی۔

ویمن ایشیا کپ یکم جون سے گیارہ جون تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں  کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں