فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے ، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں،اغوا کیا گیا،اس نے کوئی قانون توڑا تھا تو اسے جیل میں ڈالتے، شہباز گل کے ڈرائیور کو مارا گیا ،گاڑی کے بھی شیشے توڑے گئے۔

شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،25 مئی کوظلم کرنےوالوں کاحساب ہوگا، اس دن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں ایسا ہو گا تو پھرجنگل کا قانون بن جائے گا، ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، اگر جان بھی دینی پڑی تو تیار ہوں۔


متعلقہ خبریں