شہبازگل کا کوئی اتا پتہ نہیں وہ تھانہ کوہسار میں نہیں ہیں، فیصل چودھری

faisal ch

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل کا کوئی اتا پتہ نہیں وہ تھانہ کوہسار میں نہیں ہیں، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتہائی کوششوں سے شہبازگل کےخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی ملی ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل کے اغوا کا الزام جھوٹا ہے،انہیں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  شہباز گل کے یخلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،  بغاوت کی دفعات سمیت سات دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔

شہباز گل گرفتار،بغاوت سمیت دس دفعات کے تحت مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ یہ بڑا حساس معاملہ ہے ادارے کے رینکس اینڈ فائلز میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جھوٹے مقدمات میں  گرفتار کر کے  چھ چھ ماہ  جیل نہیں رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف ریاست کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ کوہساراسلام آباد میں درج ہوا ہے، مقدمے میں دفعات 505، 120بی، 153اے، 124اے، 131 شامل ہیں۔

مزید بتایا کہ شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور پھر باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ہم صبح عدالت میں پیش کرینگے فیصلہ عدالت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں شرمناک حرکتیں ہوئیں، عمران خان، فواد چودھری کو یقین دلاتا ہوں قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہباز گل کے ساتھ کوئی غیر قانونی حرکت کی جائے۔

 


متعلقہ خبریں