پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اورفوج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،اسد عمر

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


 پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اورفوج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی گاڑی کےشیشےتوڑےگئے۔ سول کپڑوں میں افرادشہبازگل کواٹھاکرلےگئے۔ شہبازگل نےجوبات کی وہ ٹھیک نہیں تومقدمہ بنائیں،وضاحت طلب کریں۔شہباز گل نے جو بات کی ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اورفوج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ لیگی رہنماؤں کےبیانات دیکھ لیں پتہ چل جائےگاکس کی سوچ اداروں کیخلاف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔گرفتاری سے قبل کوئی وارنٹ جاری ہوتا ہے۔مقدمہ بنایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔گزشتہ روز کے واقعے کو سمجھنے کیلئے 4 ماہ کی صورتحال دیکھنا ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستان اور باہر کے قانون کی تشریح غلط کی۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں واضح جانبداری نظر آرہی ہے۔الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات لگائے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھ دیا عمران خان نے بیان حلفی دے دیا۔عمران خان نے بیان حلفی نہیں د یا وہ سرٹیفکیٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فنڈریزنگ کے2ایونٹ کیےگئے،ایک یواےای اوردوسرابرطانیہ میں ہوا۔پی ٹی آئی کوفنڈ بھیجنےوالی خاتون امریکی شہری،اوورسیزپاکستانی کی اہلیہ ہیں۔عارف نقوی کا پیسہ اپنا نہیں متعدد پاکستانیوں نے دیا۔تحریک انصاف عوام سے آتی ہے اور خود کو عوام کے لیے جوابدہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ پوری پروسیڈنگ میں کہیں بھی فارن ایڈڈ پارٹی کا ٹائٹل ہے ہی نہیں۔آرڈر فائنل ہوا تو سب کے پاس کاپیاں آگئیں، فرمائشی پیرگراف اس میں ڈالا گیا۔ایک چیز چار سال کی پروسیڈنگ میں نظر نہیں آئی فیصلے میں ڈالی یہ گٹھ جوڑ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات لگائے۔ بندکمرے میں بیٹھ کرمنصوبہ بنایاگیااورلوگوں کےضمیرخریدےگئے۔ایک سچالیڈربندکمرےکی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا۔قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی۔پنجاب ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی

انہوں نے کہاہے کہ روزانہ پریس کانفرنسز میں فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھتا رہا۔الیکشن کمیشن نے خود فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا۔الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ حقائق کے برعکس ہے۔پاکستان کی سیاسی جماعت کو جھوٹا بیانیہ بنا کر عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جب تحقیق ہوگی تو پتہ چلے گا لڑکے کی ٹویٹس کے معاملات کو کس نے بڑی سازش بنا دیا۔

 


متعلقہ خبریں