کراچی میں بارش اور ہواوں سے موسم سہانا


کراچی میں مون سون کی برسات نے پھر رنگ جمادیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم سہانا ہوگیا۔ بارش برسانے والا سسٹم اتوار تک ہلکی اور تیز بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

کراچی  کے علاقے کلفٹن ، ڈیفنس، ملیر، ابراہیم حیدری،صدر،لکی اسٹار ، یونیورسٹی روڈ، صفورا چورنگی میں بادل برس پڑے۔ ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، سرجانی نارتھ کراچی، سخی حسن،کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد میں بھی موسلادھار بار ش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے۔آج دن میں وقفے وقفے سے بار ش جاری رہ سکتی ہے جبکہ رات کو تیز بارش کا امکان ہے۔

مرطوب موسم کے سبب حبس کی شدت برقرار رہےگی۔جمعرات کی رات بھی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جبکہ بارہ اور تیرہ اگست کو بارش کی شدت زیادہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز اورموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ چودہ اگست کی دوپہر تک بارش بارکا امکان رہے گا۔


متعلقہ خبریں