شہبازگل خوش قسمت ہیں فیصل آباد کے ہیں، یہاں ایک تقریر سننے پر 28 انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، وفاقی وزیر


کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزارت کو سیاسی نعرے بازی کے
لئے استعمال نہیں کیا، آئندہ سال بندرگاہوں سے دوگنا منافع حاصل ہوگا، ہماری بندرگاہیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، ملک میں نئے ایل این جی ٹرمینلز پر کام کررہے ہیں۔

شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ:4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم پر نیا کنٹینر پورٹ بنانا چاہتے ہیں، مائی کلاچی پرکے پی ٹی ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے گا، حقیقت ہے کہ پورٹ قاسم کی ڈریجنگ نہیں ہوسکی، گوادرکی ڈریجنگ کرنے جارہے ہیں۔

’’ادارے ہماری جان ہیں ، بیوروکریسی کے بارے بات کی’’ شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انہوں نے کہا کہ شہبازگل خوش قسمت ہیں کہ وہ فیصل آباد کے ہیں، یہاں ایک تقریرسننے پر28 انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آرزکاٹی گئیں، مجھ سمیت کئی اس مقام پر تو کیا پاکستان میں بھی موجود نہیں تھے۔

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ شہبازگل نے مؤدبانہ اندازمیں جوانوں کو اکسایا، مجھے نہیں پتہ ان پر انسداد دہشت گردی کا کیس بنا ہے کہ نہیں؟ یہاں ٹویٹ پروالدین اٹھائے جاتے ہیں، پاکستانیوں کے حوصلوں کوٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے، پرویز الہیٰ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹرفیصل سبزواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کسی تحقیقاتی ایجنسی کو تحقیقات سے منع نہیں کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں