ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے، جس جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ محب وطن تھے، وفاقی وزیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جس جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ محب وطن تھے۔

13 اگست کے جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل دوں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے آئین پر عمل درآمد کرنا بہت اہم ہے، پاکستان کی معیشت کا عمران خان نے بیڑہ غرق کیا لیکن معاشی بحران سے نمٹنے کا آغاز ہو گیا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2014 میں فسطائیت کا آغاز کیا، بجلی کے بلوں کو آگ لگائی، عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، نفرتوں کے بیج بوئے، زبردستی ایک جتھے کے ذریعے لوگوں کو پولیس سے آزاد کرایا گیا لیکن غداری کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے۔

’’ادارے ہماری جان ہیں ، بیوروکریسی کے بارے بات کی’’ شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ہنڈی کے ذریعے ملک میں پیسے لانے کی مہم چلائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معیشت میں جو بے یقینی تھی وہ ختم ہو گئی ہے اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی امور میں بہتری آرہی ہے، ملک میں وسیع البنیاد جمہوری حکومت قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

شہبازگل خوش قسمت ہیں فیصل آباد کے ہیں، یہاں ایک تقریر سننے پر 28 انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ آزادی اظہار اور اداروں پر الزامات لگانے میں فرق ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذ موم مہم چلائی گئی۔


متعلقہ خبریں