قومی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان


لاہور: پاکستان میں نابینا کھلاڑیوں کی کرکٹ سے متعلق ادارے بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نابینا خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم بنانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا باقاعدہ اعلان آج ہفتہ کو کیا جائے گا۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نابینا خواتین پر مشتمل 15 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہفتہ کو نیوز کانفرنس میں مزید تفصیل سامنے لائے گی۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان جمعرات کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں دعوت افطار کے موقع پر کیا گیا تھا۔ خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے تقریب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نین عابدی، جویریہ ودود اور ناہید بی بی نے بھی شرکت کی۔

قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لیے ابتدائی کیمپ آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا اعلان تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں