دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، آرمی چیف کی عراقی نیوی کے سربراہ سے گفتگو


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشت گردی سے خطہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے، مؤثر ردعمل کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات عراقی نیوی کے سربراہ سے بات چیت کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی امور پر گفتگو ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملاقات میں کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شمالی وزیرستان:میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عراقی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں پاکستان اس کا اعتراف کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں