کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ


اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ  کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 353کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک مریض انتقال کر گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا  کےمثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

 


متعلقہ خبریں