بھارتی ریاستی دہشتگردی، پانچ کشمیری نوجوان شہید

بھارتی ریاستی دہشتگردی، پانچ کشمیری نوجوان شہید | urduhumnews.wpengine.com

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے میں شہید کیا۔

مقامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران بھارتی غاصب فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ ماہ اپریل کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں بھی 33 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا ان میں سے ایک کو دوران حراست زندگی سے محروم کیا گیا۔ 762 کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا جب کہ 24 سے زائد مکانوں اور دیگر املاک کو تباہ کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی فورسز نے اپریل کے دوران 13 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی یا ہراساں کرنے کے قبیح عمل کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں