عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، قوم کو اس کی شناخت کرنی چاہئے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل کے بیان کی تائید کی۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز گل نے کس کو کہا کہ آپ حکم نہ مانیں؟ سی سی ٹی وی میں سب دِکھ رہا ہے کسی نے تشدد نہیں کیا، ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، شہباز گل کو قانون کے مطابق رکھا گیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، یہ صفائی کا موقع مانگ رہے ہیں، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، قوم کو اس کی شناخت کرنی چاہئے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ انہیں اپنا کردار یاد نہیں رہتا، کس نے کہنا ہے کیا کہنا ہے سب کچھ طے شدہ تھا، شہباز گل کی گرفتاری سے قبل تمام کارروائی مکمل کی گئی تھی، شہداء کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے 6 لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ شہداء کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے 78 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جن کی شناخت ہوئی ہے سب کو معلوم ہے یہ کون ہیں، سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی نے چلایا، عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، قوم کو اس کی شناخت کرنی چاہئے، عمران خان قوم میں نفرت پیدا کر رہے ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان غلط ڈیکلیریشن دینے پر نااہل ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ان فیلڈ ہونے تک عمران خان نااہلی سے نہیں بچ سکتے، تحریک انصاف میں ملک بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، انہوں نے 25 مئی کو یہ صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کی، یہ بس 15 سے 20 ہزار افراد کا جلسہ کر سکتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں