ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے۔ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے کیونکہ شہر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے، شیخ رشید

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ  مسائل سے تنگ آگئے ہیں اور فوری طور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے کیونکہ کراچی میں غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طلبا انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے ڈومسائل لازمی قرار دیا گیا لیکن ڈومیسائل  کے معاملے پر ہم احتجاج کریں گے اور پھر انہیں مجبوراً یہ بند کرنا پڑے گا۔ اب ڈومسائل کے بنانے کے لیے بھی کرپشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


متعلقہ خبریں