’’موٹر سائیکل چلاو،خود مختار ہو جاو’’سندھی طالبات کا ڈیٹا مانگ لیا گیا


محکمہ کالجز سندھ کا طالبات کیلئے بڑا اقدام، خواتین کو اب موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے خواشمند طالبات کی فہرست مانگ لی گئی۔

محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے طالبات کیلئے اٹھائے اقدام کے تحت سرکاری گرلز کالجز کی طالبات کو موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی، محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے سندھ ویمن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے طالبات کو ٹریننگ دی جائے گی۔

محکمہ کالجزسندھ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری کالجز طالبات کا ڈیٹا فراہم کریں، محکمہ ترقی خواتین نے محکمہ تعلیم سندھ کو مراسلہ بھی بھیج دیا ہے، محکمہ ترقی نسواں کا کہنا ہے کہ طالبات کو موٹرسائیکل ٹریننگ دینے کا مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں