کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

Electricity

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین  کے لیے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جون کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر  کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اگست میں 3 روپے ایک پیسے جبکہ ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔ اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 28  جولائی 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔


متعلقہ خبریں