سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی کر دی گئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر مستحکم ہو رہی، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں