جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی، بلاول بھٹو

عمران اور اس کے ایم این ایز کی سوشل میڈیا مہم کا آئی ایس پی آر یا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں: بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی۔

قومی اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق دینے پر یقین رکھتے ہیں، سندھ حکومت میں غیر مسلم کی بھی نمائندگی ہے، تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی حامی ہیں۔

کشمیریوں کی تحریکِ حقِ خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں